سرگودھا٬نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام 18 مختلف سکولوں کے طلباء کے مابین نصابی سرگرمیوں کے مقابلے

دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودہا نے جیت لئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) نیسلے پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں 18 مختلف سکولوں کے طلباء کے مابین منعقدہ نصابی سرگرمیوں کے مقابلے دی ایجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودہا نے جیت لئے ۔تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت ایم این اے محترمہ سائرہ افضل تارڑ تھی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ ان مقابلوں میں صوبہ بھر کے 18 سکولوں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا ۔جن میں دی ا یجوکیٹر پولیس پبلک سکول سرگودہا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار حمید نے مقابلے جتنے پر سکول کی پرنسپل ‘ ا ساتذہ او رطلباء وطالبات کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :