Live Updates

کولیشن حکومت کے باعث نصیرآبادڈویژن کے لئے کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے ٬ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ملک کے حالات انتشار کی جانب جارہے ہیں ٬ عمران خان کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی جانی چائیے سی پیک پروجیکٹ کی تکمیل بلوچستان کے عوام کی کامیابی ہوگی نیشنل پارٹی صوبے میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے٬ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:59

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کولیشن حکومت ہونے کی وجہ سے نصیرآبادڈویژن کے لئے کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دے سکے جس کے اصل ذمہ دار نصیرآباد کے سیاستدان ہیں وزیراعلی شب کے دوران میرے چاروں اطراف کچے کھلاڑیوں کے بجائے پکے کھلاڑی تھے ملک کے حالات انتشار کی جانب جارہے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دی جانی چائیے سی پیک پروجیکٹ کی تکمیل بلوچستان کے عوام کی کامیابی ہوگی نیشنل پارٹی صوبے میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے مگر سفارشات اور سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کچھ نہ کرسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے یاسمین لہڑی٬جان محمد بلیدی٬خیرجان بلوچ ٬نعیم کھوسہ٬علی حسن منجھو٬رفیق کھوسو٬تاج بلوچ اور عبدالرزاق پندرانی بھی موجود تھے ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے کے حالات اقتدار سنبھالنے سے قبل عوام کی جان ومال محفوظ نہیں تھے آئے ٹارگیٹ کلنگ اور دھماکے روز کا معمول تھے جس پر کام کرکے حالات کو بہتر بناکر عوام کے جان ومال کو محفوظ بنایا گیا پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جس میں میرے حلقے کے 21ٹرینی جوان شامل تھے جس کی فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بناکر انکوائری کراکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن کی پسماندگی کے شکار اور ترقی کے عمل میں رکاوٹ کے اصل ذمہ دار نصیرآباد کے سیاستدان ہیں نیشنل پارٹی کی واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے کولیشن پارٹیز کا وزیراعلی ہونے کی وجہ سے میرے چاروں اطراف سے پکے کھلاڑیوں کے گھیرے میں ہونے کی وجہ سے کھل کر کام نہیں کرسکا آنے والے 2018کی الیکشن میں نیشنل پارٹی عوامی ووٹ سے سیٹیں لیکر اپنی حکومت بناکر عوام کی بھرپور خدمت کرے گی انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن گرین بیلٹ اور نہری نظام ہونے کے باعث اس کی اہمیت صوبے میںبڑی اہمیت رکھتا ہے اور گرین بیلٹ کی بحالی اور پٹ فیڈرکینال کی مرمت کے لئے بڑی رقم جاری کرکے این ایل سی سے کام کرایا گیا جس کے باعث اب پٹ فیڈرکینال میں پانی کا بہاو 3500سے بڑھ کر5000کو پہنچ گیا ہے جس سے زمینداروں اور کسانوں کو ہورہا ہے ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نصیرآباد اور سبی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کا سسٹم انتہائی خراب ہے اسکول اور ہسپتال کو تالے لگے ہیں اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں سے باغی بن چکے ہیں جس کو ٹھیک کرنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار اداکرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ کو ٹائم پر مکمل کرنا ہوگا تاکہ گوادر سمیت صوبے کے عوام تک اس کے ثمرات پہنچ سکیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات