Live Updates

عمران خان کا حکمرانوں کی کرپشن کیخلاف مقدمہ مضبوط ہے ٬چوہدری عظیم نوری گھمن

عوام پانامہ سکینڈل سے جان چھڑوانے کی حکومتی کوششوں کوپسند نہیں کرتے ہیں٬رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما وسابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے اہنے ایک بیان میںکہا ہے کہ عمران خان کا حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف مقدمہ مضبوط ہے عوام بھی پانامہ سکینڈل سے جان چھڑوانے کی حکومتی کوششوں کوپسند کرتے ہیں نہ ’’بادشاہوں‘‘کو ہرطرح کے احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسے نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں تو پانامہ لیکس اورسانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات کرانے سے گھبراتے کیوں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کپتان کی کال پر ہم اسلام آباد بند کرنے کیلئے 2نومبر کوجائیں گے۔ اسلام آباد میں انسانوں کا ایک سمندر اکٹھاہوگا اور اس سونامی سے بچنے کیلئے ملک کے ’’بادشاہ نما‘‘حکمران احتساب کیلئے رضا مند ہوجائیں یا استعفیٰ دیں یہ ہمارا مطالبہ اورایجنڈا ہے یہ قومی ایجنڈا ہے جسے عمران خان لے کر چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عظیم نوری کا مزید کہناتھا کہ 2 نومبر کے عوامی سمندر کو روکنا پانامہ شریف کے بس کی بات نہیں ہم پرامن احتجاج کیلئے لیکن پور ے بندوبست کے ساتھ جائیں گے۔ تحریک انصاف کی مروجہ نظام کیخلاف بغاوت ہے ہم نیا پاکستان چاہتے ہیں یہی عوام کی آواز ہے قوم تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات