سیالکوٹ٬و زیراعلیٰ شہباز شریف کی ڈسکہ آمدکی خبر سنتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز بھی گھروں سے دوڑ کر ہسپتال پہنچ گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:59

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) و زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شکر گڑھ آمد کے بعد ڈسکہ میں آمدکی خبر سنتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز بھی گھروں سے دوڑ کر ہسپتال پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سمیت تحصیل بھر کی انتظامیہ سول ہسپتال پہنچ گئی۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر ودیگر انتظامیہ کو معلوم ہواکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ہفتہ کو سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کرنے کیلئے لاہور سے نکل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی آمد کا سنتے ہی اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر اور تحصیل بھر کی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ سبھی ملازمین سول ہسپتال میں پہنچ گئے۔ انتظامیہ نے سول ہسپتال میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر غفور حسین گھمن کے کمرہ میں ڈیرے ڈال لئے اور ہسپتال میںصفائی ستھرائی کا کام تیز کردیاڈیوٹی سے غائب ڈاکٹرز بھی گھروں سے دوڑ کر ہسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال کے گیٹ پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑااسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر ودیگر انتظامیہ سارا دن سول ہسپتال میں بیٹھے رہے اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر غفور حسین گھمن ودیگر ڈاکٹر ز وارڈوں میں جاکر مریضوں کی منت سماجت کرتے رہے اور یہ کہنے کیلئے زور ڈالتے رہے کہ ہسپتال میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اور ادویات بھی ہسپتال سے مل رہی ہیں مگرمریضوں نے ایک ہی با ت کی رٹ لگائے رکھی کہ سول ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں مل رہی اور نہ ہی ڈاکٹرز ڈیوٹی پر آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :