سیالکوٹ٬ ڈسکہ کے نجی سکول میں ’’پنجاب ٹیلنٹ‘‘ شوکا انعقاد

شومیں تحصیل بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں نے حصہ لیا میرٹ پر کامیاب طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:59

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈسکہ کے ایک نجی سکول میں ’’پنجاب ٹیلنٹ‘‘ شومنعقد ہوا ۔شومیں تحصیل بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں نے حصہ لیا اور میرٹ پر کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ سیالکوٹ ہیڈ اسٹار سکول کی طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا معروف اداکار امان اللہ نے تقریب کو چار چاند لگادئیے تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری محمد اقبال گجراور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری شکور ودیگر تھے۔

اس موقع پرچوہدری بشیراحمدناز ‘تنویراحمد مغل صدر ینگ بلڈ فائونڈیشن‘انجینئر رانا ریاست علی محکمہ پی ٹی سی ایل‘حسن علی طاہر‘چوہدری سجاد حیدر چیمہ ودیگرموجودتھے ایم پی اے چوہدری محمد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنیوالے پاکستان کی بدلتی قسمت کھوٹی کرنا چاہتے ہیںاورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا راستہ روکنے کی سازشیں پاکستان کے اندر سے کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناماکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں جھوٹ ٬ الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کے علمبردار عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیںاورشکست خوردہ عناصرغیر جمہوری٬غیر آئینی ٬غیر سیاسی اورغیر اخلاقی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔عوام جانتے ہیں کہ دھرنے والے نیازی صاحب٬ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں۔

پاکستان کے باشعور عوام ان شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں عوام ان عناصر کی منفی سوچ اورملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش سے پوری طرح آگاہ ہوچکے ہیںسرمایہ کاری اورترقی کے تیزرفتار عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں دھرنے اورانتشار پھیلانے والوں کوپاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت ہضم نہیں ہورہی عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے والے احتجاج اورانتشار کی سیاست کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کررہے ہیں۔