تحصیل درگئی میں ڈینگی نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:58
(جاری ہے)
تھصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل تفصیلات کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ ضلع مردان کے علاقہ شیر گڑھ سے متصلہ تحصیل درگئی کے علاقوں کوپر ٬ بدرگہ اور گرد نواح میں ڈینگی نے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے اور آج سات مزید ڈینگی سے متاثرہ مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی میں داخل کردئے ہیں جن مٰں یونین کونسل کوپر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ممبر ضلع کونسل محمد خان مہمند بھی شامل ہے اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کچکول خان کے مطابق درگئی ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ وارڈ مختص کردیا گیا ہے جس میں ہفتہ کو سات مزید مریض داخل کردئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی زیادہ ڈینگی سے متاثرہ مریض شیر گڑھ کے علاقہ سے تھصیل ہیڈ کوارتر ہسپتال درگئی میں داخل کرائے جاچکے ہیں تاہم یونین کونسل خارکئی کے علاقہ سلگرو اور خارکئی پل بانڈہ سے ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے ادھر یونین کونسل گڑھی عثمانی خیل کو تا حال خطر ناک قسم کے ملیریا نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے ملیریا کے مریض اور پہلے سے ملیریا کے بیمار مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی کا رخ کررہے ہیں ایک اندازے کے مطابق گڑھی عثمانی خیل ٬ سید راجیوڑ ٬ انار تنگے بانڈہ ٬ دربو شاہ اور گرد و نواح کے دیہی علاقوں میں ہر گھر میں آدھے سے زیادہ اابدی ملیریا میں مبتلا ہے جو کہ عام ملیرا یعنی وائیواکس نہیں بلکہ ملیریاکی خطر ناک قسم کے ملیریا سے لوگ متاثرہ ہیں یاد رہے کہ ضلعی حکومت نے واحد میڈیکل کیمپ لگایا تھا جس میں 70فیصد آبادی ملیریا کے پوزیٹیو کیس سامنے آئے تھے لیکن تاحال صوبائی حکومت نے ڈینگی اور ملیریا سے متاثرہ علاقے میں نہ تو کسی قسم کی میڈیکل ٹیم تشکیل دے کر ارسال کردی اور نہ ہی علاقے میں ان بیمریوں کا نوٹس لیا گیا جس پر علاقے کے عوام سخت نالاں اور نا امیدی میں مبتلا ہوگئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے علاقے میں ملیریا اور ڈیمنگی کے تدارک اور روک تھام سمیت علاج معالجہ کے لئے اقدامات کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.