تخت بھائی٬پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ ایند اسٹرائیک آپریشن ٬ چا ر اشتہا ری ملزمان سمیت 30 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:58

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ ساڑو شاہ نے مختلف علاقوں میں سرچ ایند سٹرائک آپریشن کے دورا ن چا ر اشتہا ری ملزمان سمیت اسلحہ اور تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز علی الصبح ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ انسپکٹر گوہر تاج اور پو لیس کی بھار ی نفری نے تھا نہ ساڑو شاہ کی حدود میں واقع مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب چار خطرناک اشتہا ری ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پا بند سلسلہ کیا گیا جبکہ پندرہ عدد پستول ٬ گیارہ عدد ریپیٹر ٬ اکیس عدد کا لا کوف اور 160عدد مختلف ساخت کے کا رتوس بھی قبضے میں لئے گئے۔

اسی طرح تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ آوارہ گردی میں ملوث 13 اور کرایہ دار ی قا نون کے خلا ف ورزی پر دو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ آپریشن کے دوران ساٹھ مشتبہ افراد اور موٹر سا ئیکلوں کی سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔