دونومبرکو احتجاجی دھرنا ہر حال میں ہو گا چاہے اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی قربانی دینی پڑی پیچھے نہیںہٹیں گے٬محمود خان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریڑن کے صدر اور خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ِ٬ ثقافت ٬ میوزیم اورامور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ 02نومبرکو احتجاجی دھرنا ہر حال میں ہو گا چاہے اس کے لئے ہمیں کسی قسم کی قربانی دینی پڑی پیچھے نہیںہٹیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ ملاکنڈ ڈویڑن کے پی ٹی آئی کے کارکن اور نوجوان بھر پور تیاری کے ساتھ دھرنے کے لئے تیار رہیں اور انشاء اللہ 02نومبر کو پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویڑن کے صدر محمود خان کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی کے صورت میں اسلام آباد جائیں گے۔

یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی حفاظت کا کنٹرول ضلع سوات کے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظالم ٬کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما اور کارکن سیسہ پھیلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑے ہیں اور جب تک ان مزموم عناصر کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کے کارکنوں او رنوجوانوں پر جو ظالمانہ ظلم کیا گیا ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمران اور ان کے رفقائے کار یاد رکھیں کہ مستقبل میں ان کے ساتھ بھی ایسے حالات آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعے میں پی ٹی آئی کے زخمی کارکنوں اور نوجوانوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے اور جو سلاخوں کے پیچھے بند کئے گئے ہیں ان کی رہائی کے لئے سرتوڑ کوششیں ہو رہی ہے۔محمود خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویڑن کے عوام نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز ٹھائی ہے اور ان کے مزموم عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دئیے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ جب تک ایسے عناصر موجود رہیں گے پاکستان اور عوام کبھی ترقی نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :