وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے حلقہ انتخاب میںمنصوبوں کی مکمل تحقیقات شروع کروا دی

حکمران جماعت کے بعض کارکنان میں کھلبلی ٬ بڑے بڑے مگر مھچوں کے بے نقاب اور قانون کے شکنجے میں آنے کا امکان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:49

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب میں گذشتہ دس سالوں کے دوران ایم ایل اے فنڈز٬ کشمیر کونسل ٬لوکل گورنمنٹ٬محکمہ تعمیرات عامہ ٬ضلع کو نسل سمیت دیگر محکموں کی جانب سے دیے گئے منصوبوں کی مکمل تحقیقات شروع کروا دی حکمران جماعت مسلم لیگ ن ٬پاکستان پیپلز پارٹی ٬آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے مگر مھچوں کے بے نقاب اور قانون کے شکنجے میں آنے کا امکان وزیراعظم کی جانب سے تحقیقاتی عمل شروع کروانے کے عمل پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اس تحقیقاتی عمل کے شروع ہو نے سے حکمران جماعت کے بعض کارکنان میں کھلبلی مچ گئی اور انھوں نے وزیراعظم سے سخت نالاں ہو کر نجی محفلوں میں وزیراعظم کو کوسنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے آبائی حلقہ کے ایک ضلعی آفیسر کو اس تحقیقات پر مامور کرتے ہو ئے یہ ہدایت کی ہے کہ وہ دس سالوں کے دوران حلقہ پانچ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ دیں کہ جتنے بھی فنڈز مختلف محکموں کی طرف سے دیے گئے ان میں سے کتنے محکموں کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو ئے اور کتنے محکموں کے منصوبوں میں کرپشن کی گئی وزیراعظم کی جانب سے اس حوالہ سے تحقیقات شروع کروانے کے عمل کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں بڑے پیمانے پر کھلبلی مچ گئی ہے اور انھوں نے مختلف طریقوں سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو بلیک میل کر نا شروع کر دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس تحقیقات کا مقصد عوامی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کیس احتساب بیورو میں دینے اور ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس قومی خزانہ میں داخل کروا کر اپنے حلقہ انتخاب سے احتساب کا آغاز کر نا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے تحقیقاتی عمل شروع کروانے پر اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دس سالوں کے دوران وزیراعظم کے حلقہ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو لوٹا گیا ہے لوٹی گئی دولت کو واپس قومی خزانہ میں جمع کروانے اور لٹیروں کے خلاف کارروائی سے آئندہ کوئی بھی قومی دولت لوٹنے کی جرت نہیں کر ے گا وزیراعظم کا یہ اقدام قابل ستائش ہے اور عوام اس کی مکمل حمایت کرتی ہے اور کرتی رہے گی یاد رہے کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقہ میں اربوں روپے کے منصوبے شروع ہو ئے لیکن وہ زمین پر نظر نہیں آ رہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ تحقیقاتی عمل شروع کراویا ہے اور تحقیقات کر نے والے ضلعی آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے چاہے وہ میرا حقیقی رشتہ دار ہو یا مسلم لیگ ن کا اہم ترین کارکن ہو

متعلقہ عنوان :