جنگی جنون میں مبتلاء بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ٬جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:45

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کردی٬ کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ ہفتہ کی صبح سات بج کر چالیس منٹ پر شروع ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے باعث شاہ کوٹ سیکٹر کے سرحدی دیہات میں خوف وہراس کی فضا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب بھی دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے٬ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ ورکنگ باونڈری پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرچکا ہے۔گزشتہ روز جمعہ کو ایل او سی پر انڈین فورسز کی فائرنگ سی3افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ایک 7 سالہ لڑکی بھی شامل تھی٬ فائرنگ سے دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :