مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے٬شدت3.5 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کا مرکز ناران سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا٬ محکمہ موسمیا ت

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) مانسہرہ اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت3.5 ریکارڈ کی گئی ٬محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں صبح 8 بج کر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 2 اور زمین میں اس کی گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز ناران سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔