پرویز خٹک کو احتجاج میں شرکت کیلئے آنے پر پروٹوکول نہیں دے سکتے ٬وزارت داخلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزارت داخلہ نے پرویز خٹک کو پروٹوکول دینے بارے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اگرسرکاری کام سے اسلام آباد آرہے ہیں تو پروٹوکول دینگے ٬احتجاج میں شرکت کیلئے آرہے ہیں تو دیگر افرادکی طرح تصور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختوانخوا کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے نام ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ کے پی کی اسلام آباد آمد پر پروٹوکول دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کے ساتھ سکیورٹی گارڈز کو آنے کی بھی اجازت دی جائے۔مراسلے کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی اگر سرکاری کام کے لئے آ رہے ہیں تو پروٹوکول دیں گے اور اگر احتجاج کرنے اسلام آباد آ رہے ہیں تو ان کو بھی دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ احتجاج کی صورت میں پرویز خٹک کو اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :