جہانیاں٬پولیس نے کونسلر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)پولیس تھانہ جہانیاں نے ایک ماہ قبل رحیم شاہ میں قتل ہونے والے جنرل کونسلر کے قاتل گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ رحیم شاہ کے معروف سادات گھرانے کے چشم و چراغ ٬چیئرمین یونین کونسل رحیم شاہ سیّد شاہد شاہ بخاری کے کزن جنرل کونسلر سیّد رضوان بخاری المعروف رضی شاہ کو دو افراد نے فائرنگ اور تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ایک ماہ بعد پولیس تھانہ جہانیاں کے شعبہ ہومی سائیڈ پولیس نے دو ملزموں محمد آصف اور محمد عابد کو حراست میں لے لیا ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔