جہانیاں٬کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان چل بسا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)الیکٹرک ٹوکہ مشین سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک نمبر150دس آر میں محمد زاہد کھنڈ نامی نوجوان الیکٹرک ٹوکہ مشین پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس کا ہاتھ مشین سے چھو گیا جس میں کرنٹ سیرایت کر چکا تھا اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ٬نوجوان کی اچانک موت سے علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی ۔