شاہ کوٹ٬ 10 سالہ بچی کی چھت کے ساتھ لٹکی لاش برآمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) شاہ کوٹ 10 سالہ بچی کی چھت کے ساتھ لٹکی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں بورالہ میں 10 سالہ بچی راشدہ کی حویلی مویشیاں کی چھت کے ساتھ دوپٹہ سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ کوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل کر کے لاش کو چھت کے ساتھ لٹکا دیا گیا ۔