شاہ کوٹ ۔2 ڈاکومل ملازم سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) شاہ کوٹ دو ڈاکومل ملازم سے موٹر سائیکل و نقدی چھین کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کوٹ نظام دین کا رہائشی مل ملازم عمران شوکت ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ شاہ کوٹ جڑانوالہ روڈ پر میر پور گاؤں کے قریب 2 مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ٬ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ٬ مقامی پولیس مصروف تفتیش ۔