سلک بینک لمیٹڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 30 ستمبر2016 تک سال کے نو ماہ کیلئے 1.32ارب روپے منافع کا اعلان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے منعقدہ اپنے اجلاس میں 30 ستمبر2016 تک سال کے نو ماہ کیلئے 1.32ارب روپے منافع کا اعلان کیا۔ اس طرح بینک کا قبل ازٹیکس منافع783ملین ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ہونے والے منافع کے مقابلے میں772فیصد نمایاں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ منافع میں مسلسل بہتری یقینا بہتر کاروباری حکمت عملی کے نفاذ کا نتیجہ ہے۔

اب دو پہلوئوں پر خاص توجہ مرکوز ہے٬ پہلا محاصل کی طرف٬ جس میں اعلیٰ نتائج دینے والے کنزیومر اثاثہ جات بڑھوتری میں معاون ہیں جبکہ دوسری طرف لاگت ہے جس میں CASA میں دائمی اضافہ سے فنڈز کی لاگت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو ڈپازٹ مکس کی صورت میں نظر آتی ہے٬ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 58 فیصد کے مقابلے میں CASA ڈپازٹ کا 61 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی اصل مارک اپ آمدنی میں گزشتہ سال30 ستمبر 2015 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مقابلے میں43 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو بینک کی آپریشنل صلاحیت کا غماز ہے۔

بینک کے کل اثاثہ جات میں 31 دسمبر2015 تک کی پوزیشن کے مقابلے میں 16فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جوکہ سرمایہ کاری میں23 فیصد جبکہ کل پیشگیوں میں 11 فیصد اضافے کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ستمبر 2015 سے اب تک ڈپازٹس میں 6.3 ارب کا اضافہ ہوا ہے جس سے بینک کے مجموعی ڈپازٹ 85.96 ارب تک پہنچ چکے ہیں جس سے بینک پر ڈپازٹرز کے مسلسل اعتماد اور بھروسے کی عکاسی ہوتی ہے۔#