موصل آپریشن میں سفیدفاسفورس کے استعمال سے گریز کیا جائے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی اور امریکی فورسز کو خبردار کر دیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:35

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ عراقی شہر موصل میں آپریشن کے دوران سفید فارسفورس کے استعمال سے گریز کیا جائے اس کے خطرات اثرات سامنے آ سکتے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سینئر ایڈوائزر ڈوناٹیلا رویرا نے کہا ہے کہ یہ سفید فاسفورس خطرناک قسم کے زخم لگا سکتا ہے جو گوشت پوست اور ہڈیوں تک چلا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عراقی اور امریکی فورسز ایسا کرنے سے گریز کریں ۔(جاوید)