لانڈھی میںڈی آئی جی آفس کی سرپستی میں چلنے والے جوئے کے اڈے پر ایم کیو ایم الطاف اور حقیقی کے کارکنان میں تصادم فائرنگ٬ایم کیو ایم الطاف کی2 کارکنان معمولی زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) لانڈھی میںڈی آئی جی آفس کی سرپستی میں چلنے والے جوئے کے اڈے پر ایم کیو ایم الطاف اور حقیقی کے کارکنان میں تصادم فائرنگ٬ایم کیو ایم الطاف کی2 کارکنان معمولی زخمی٬تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی نمبر ساڑھے چار پیٹرول پمپ والی گلی میں شاہد لانڈھی کے جوئے کے اڈے پر متحدہ قومی موومنٹ الطاف گروپ اور مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان میں جوا کھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کر گئی اور دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہوگئی٬جس پر شاہد لانڈھی اور اس کے بیٹوں سرفراز اور فیضان نے معاملہ ختم کرادیا ٬مذکورہ واقعے کے کچھ دیر بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان پر تشدد کیا ٬جس پر حقیقی کے کارکنان نے اسلحہ نکال لیا اور ان پر فائرنگ شروع کردی٬جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم الطاف کی2 کارکنان رمیز اور شہریا زخمی ہوگئے٬ایس ایچ او لانڈھی عارف رزاق کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں تصادم وئی نئی بات نہیں ہے اور آج ہونے والے تصادم کی کوئی اطلاع پولیس کو نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :