دفعہ 144کالا قانون ہے ٬ پرامن احتجاج سب کاآئینی حق ہے٬ الطاف شکور

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطا ف شکور نے کہا ہے کہ دفعہ 144انگریز دور کا آمرانہ ہتھکنڈہ اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی کالا قانون ہے ۔ پر امن احتجاج سب کا آئینی حق ہے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد دوروز میں گرفتار کئے جانے والے تمام سیاسی رہنمائوں اور ورکرز کو رہا کرنے کا حکم دیں۔ کرپشن کے خلاف احتجاج کو پرتشدد بنا کر درحقیقت قوم کے بنیادی ایشوز اور اہم ترین مسائل متناسب نمائندگی پر الیکشن ٬لوڈشیڈنگ٬ مہنگائی ٬ بے روزگاری ٬ صحت و تعلیم کی سستے داموں فراہمی ٬ ٹرانسپورٹ کے تباہ حال نظام اور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی واپسی کے معاملات سے توجہ ہٹائی جارہی ہے ۔

یہ ایک گہری سازش ہے ۔ سیاستدان اور حکومت اس کا ادراک کریں٬ پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سوال کیا ہے کہ آپ خود کو کوہاٹ اور پھول نگر میں آزادانہ جلسے کررہے ہیں جبکہ آپ کی حکومت اور انتظامیہ راولپنڈی و اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور گرفتاریاں کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف شکور نے راولپنڈی میں کمیٹی چوک کے قریب گلیوں میں پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ سے 3دن کے معصوم بچے کی سانس گھٹ جانے اور رکاوٹوں کے باعث تاخیر سے ہسپتال پہنچنے سے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے پولیس کی غفلت پر مبنی مجرمانہ کاروائی قرار دیا ہے اور مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :