جڑواں شہر کے باسیوں نے لاک ڈائون کی کال دینے والوں کو ناک ڈائون کر کے 2018 کے انتخابات تک ان کی سیاست کا پہیہ جام کردیا ‘ اقتدار کے خواہشمند منفی سیاسی سرگرمیوں پر قوم سے معافی مانگ کر آئندہ انتخابات میں قسمت آزمائی کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے جڑواں شہر کے باسیوں نے لاک ڈائون کی کال دینے والوں کو ناک ڈائون کر کے 2018 کے انتخابات تک ان کی سیاست کا پہیہ جام کردیا ہی․ اقتدار کے خواہشمند اپنی منفی سیاسی سرگرمیوں پر قوم سے معافی مانگیں اور آئندہ انتخابات میں قسمت آزمائی کریں․ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں نے لاک ڈائون کی کال دینے والوں کو ناک ڈائون کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہی․ پاکستان کی ترقی کا سفر بلا روک ٹوک جاری رہے گا․ پاکستان کی دشمن قوتوں کے آلہ کاروں کو عبرتناک شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر٬ علمامشائخ ونگ کے سید ازہر شاہ ہمدانی٬ وکلا ونگ کے غلام مصطفی ایڈووکیٹ ٬کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا٬ جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر٬ مسلم لیگ(ن) ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر٬ ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر٬ ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک٬ صوبائی نائب صدرصالحین تنولی٬ وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹرسردار نذیر٬٬ ڈاکٹر صفدر جاوید٬یوسی چیئرمین نواز اولکھ ٬ چئیرمین محمدرفیق٬ چیئرمین ندیم آرائیں٬ چیئرمین چوہدری اسد حسین ٬چیئرمین وقار تنولی٬چیئرمین پرویز تنولی ٬چیئرمین فردوس خان٬چیئرمین تنویر جدون٬چیئرمین حاجی قاسم مندرا٬چیئرمین محمدحسین چانیا٬ وائس چیئرمیں نعیم خان٬وائس چیئرمین شیخ کاشف احمد٬ اقبال خاکسار٬ قاضی زاہد٬ غلام حیدر ڈولی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بیس کروڑ عوام کو چند شر پسند لوگوں کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاست کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل یقینی بنائے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ بدترین ناکامی اور عوامی نفرت سیاسی انتشار پھیلانے والوں مقدر ہی․ پاکستان کے نام پر سیاست کرنے والے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے منافی اقدامات سے اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں․ سیاست کے نام پر بے چینی اور بد امنی کو ہوا دینے والوں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ عوام کی عدالت میں حاضر ہو کر اپنی ماضی کی سرگرمیوں پر معافی مانگیں اور جہاں جہاں عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے وہان عوام کی خدمت کر کے آئندہ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط ہونے سے بچانے کا انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :