کراچی٬پرانا گولیمار میں حساس اداروں کا آپریشن٬ 2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں حساس اداروں نے آپریشن کر کے گینگ وار کے ساجد اور ماجد گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کا تعلق گینگ وارسے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں ملزمان پاک کالونی پولیس کوسنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ۔