سکھر٬میبنہ پولیس مقابلے میں ہلاک انجینئر وقار بھٹو کے ورثاء اور بھٹو برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) اسکھر کے علاقے پنوعاقل کے نواحی گائوں میںایک ماہ قبل پولیس کے ساتھ میبنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے لاڑکانہ کے انجینئر وقار بھٹو کے ورثاء اور سکھر ولاڑکانہ اضلاع کی بھٹو برادری کے سیکڑوں افراد نے پریس کلب سکھر کے سامنے پہنچ کرسکھر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے دھرنا بھی دیا مظاہرین کی قیا ت نوجوان کے چچا عبد المنان بھٹو و دیگر رہنمائوں نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان وقار بھٹو انجنئیر تھا سکھر پولیس نے اسے مجرم بنا کر جعلی پولیس مقابلے میں اس کی زندگی چھین لی نوجوان وقار بھٹو ملتان سے اپنی تنخواہوں کی رقم لے کر واپس آرہا تھا کہ پنوعاقل کے قریب پولیس نے ایس ایس پی سکھر کے حکم پر اسے روک کر گولیوں کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پولیس نوجوان کو جرائم پیشہ شخص بنا کر پیش کر رہی ہے مگر ایسا نہیں ہے وہ پڑھا لکھا اور شریف نوجوان تھا انہوں نے کہا کہ جب تک نوجوان کے معاملے میں انصاف نہیں ملتا وہ احتجاج کرتے رہیں گے اور جہاں سے انہیں انصاف ملنے کی امید وہ وہاں ضرور جائٰیں گے انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھر پولیس کے اس مقابلے پر سوموٹو ایکشن لے اور نوجوان کے ورثاء کو انصاف فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :