ٹنڈوالہ یار ٬عبدالحمید قریشی کے بڑے بھائی رضا الہی سے انتقال کر گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)تاجر اتحاد ضلع ٹنڈوالہ یار کے صدر عبدالحمید قریشی کے بڑے بھائی 60سالہ عبد الوحید قریشی رضا الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنمائوںتاجروں اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں سمیت مرحوم کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی شہر ٹنڈوالہ یار کے میرپور خاص روڈ پر واقع السادات قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے ٹنڈوالہ یار کے قائم آباد میں قائم مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے