خیبر پختونخواہ میں نصاب تبدیل کرکے حکومت نظریاتی کرپشن اوردہشت گردی کی مرتکب ہوچکی ہے ٬ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری

سنی پارٹی صوبائی حکومت کی نظریاتی کرپشن پر محبِ وطن حلقوں اورجماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے نصاب میں خوفناک تبدیلیوں سے آگاہ کرے گی ٬سربراہ سنی پارٹی پاکستان

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

سکھر/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سنی پارٹی پاکستان کے سربراہ ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ میں نصاب کو تبدیل کرکے حکومت نظریاتی کرپشن اورنظریاتی دہشت گردی کی مرتکب ہوچکی ہے جس کے خلاف ملک یگر مہم چلائیں گے پاکستان سنی پارٹی صوبائی حکومت کی نظریاتی کرپشن پر محبِ وطن حلقوں اورجماعتوں کے ساتھ رابطے کرکے انھیں نصاب میں کی جانے والی خوفناک تبدیلیوں سے آگاہ کرے گی جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے اپنے اجتماع میں ہزاروں لوگوں کے سامنے نصاب میں تبدیلی نہ کرنے اورتبدیل شدہ کتب کو تقسیم نہ کرنے پر جھوٹ بولاہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ٬ جماعت اسلامی اورحکومتی حلیف جماعتوں کو کسی صورت پاکستان کی نظریاتی اساس پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے صوبہ بھر میں تبدیل شدہ نصابی کتب پڑھائی جارہی ہیں جو نئی نسل کو گمراہ اوراساس پاکستان سے دور کرنے کی شعوری کوشش لگتی ہے اربوں روپے کی امداد کے نام پر مفت کتب کی فراہمی سے قوم کو ہاتھ پھیلانے کا عادی بنارہی ہے تودوسری طرف تبدیل شدہ نصاب پڑھا کر طلباء وطالبات کو اسلامی شعائر اورشخصیات کے مقابلے میں مغرب زدہ بنانے کی بہت بڑی سازش ہورہی ہے صوبہ بھر کے غیور لوگوں کو اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا انھوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے رقص وموسیقی کو تعلیمی اداروں میں رائج کیے جانے کے بیان پر ان سے جواب طلبی ہونی چاہیے یورپی امدادی ادارے پوری طاقت سے پاکستان کے تعلیمی اداروں پر حملہ آور ہوچکے ہیں اپنا دین شعائر اوردینی وملی تہذیب سکھانے کی بجائے طلباء وطالبات کو سیکولر بنانے کیلئے نظریاتی جنگ کا آغاز ہوچکا ہے تمام حکومتیں مغرب کی غلامی کا دم بھر رہی ہے اورسرتابی کی جرات نہیں کررہی انھوں نے اس اہم اورحساس نوعیت کے مسئلے پر بالخصوص مذہبی جماعتوں کی خاموشی معنٰی خیز قراردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :