ْسکھر٬بینکنگ کورٹ کے جج کے ناروا سلوک کیخلاف سیشن کورٹ کی وکلاء برادری کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)بینکنگ کورٹ کے جج کے نارو سلوک کے خلاف سیشن کورٹ کے وکلاء برادری نے سیشن کورٹ کے احاطے میں وکلاء رہنمائوں ہادی بخش بھٹ ٬ علی حیدر ادا ٬ اعجاز منگی ٬ فیاض احمد سومرو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بینکنگ کورٹ کیجج کے رویے کے خلافنعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر کی بینکنگ کورٹ میں تعینات جج جان محمد لنجار کا رویا وکلا اور سائلین کے ساتھ نامناسب ہے جس کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں دو بار قرار داد پاس ہو چکی ہے سکھر میںتعینات بینکنگ کورٹ کا جج کو ایکسٹینشن دے گئی ہیمذکورہ جج ریٹائرڈ ہو چکا ہے لیکن اسے دوبارہ ایکسٹینشن دی گئی ہے ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد نے چیف جسٹس سندہ ہائی کورٹ کو بھی مزکورہ جج کے نامناسب رویے کی شکایت کی ہے مگر ابتک کچھ نہیں ہوا وکلا ء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے بینکنگ کورٹ کے جج جان محمد لنجار کے نامناسب رویئے کا نوٹس لیا جائے ۔