نومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہوگا٬صدیق الفاروق

احتجاج ہوگا نہ ہی اسلام آباد بند ہوگا٬چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں کچھ نہیں ہوگا۔ نہ احتجاج ہوگا اور نہ ہی اسلام آباد بند ہوگا۔ یہ بات انہوں نے بورڈ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سربراہ ناکامی کے صدمے سے پاگل ہو گئے ہیں۔ آئین اور عدالت کا فیصلہ نہ ماننے والا شخص نارمل انسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے میں بھی اعلان کیا تھا کہ یا وہ مر جائیں گے یا پھر نواز شریف سے استعفے لیکر جائیں گے لیکن نہ تو وہ مرے اور نہ ہی وزیراعظم استعفے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد خود کو خوابوں میں رکھنے والے شخص ہیں۔ جن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ (اے ملک)