ْلاہور ٬سپریم کورٹ بار کا جنرل ہائوس اجلاس ٬بار کے سالانہ اخراجات اور تخمینے کی منظوری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہائوس اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ اخراجات اور تخمینے کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ظفر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بار ایسوسی ایشن کے ہونیوالے الیکشن کے شیڈول اور ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی۔ (اے ملک)