کمشنر کوئٹہ کے شہر میں قائم غیر قانونی گاڑیوں کے اڈوں کو ختم کر نے کیلئے احکامات جاری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) کمشنر ڈویژن امجد علی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر امان اللہ پانیزئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے شہر میں قائم غیر قانونی گاڑیوں کے اڈوں کو ختم کر نے کیلئے احکامات جاری کر دیئے اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز ملی وطن منی بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالکبیر بازئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا وفد میں حاجی عبداللہ سلطان زئی ٬ حاجی نیک محمد ٬عبداللہ ٬ جہانگیر پانیزئی٬ شہاب الدین ترین٬ عبدالقاہر کاکا٬ گل خان شامل تھے حاجی عبدالکبر بازئی نے بتایا کہ ہم نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور متعلقہ حکام کو بتایا کہ کوئٹہ شہر میں ٹوڈی ٬ڈبل کیبن پک اپ اور پروبکس گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر شہر کے مختلف مقامات پر ادے بنائے گئے ہیں یہ گاڑیاں اندرون بلوچستان چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہے ان کے خلاف کا رروائی کی جائے اور ان اڈوں کو بند کرایا جائے جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ ان غیر قانونی اڈوں کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے کبیر بازئی نے بتایا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اڈوں کو بند نہ کیا گیا اور ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے تاکہ ان غیر قانونی اڈوں کو بند کرایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :