کوئٹہ٬لاپتہ افراد کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2500 دن ہو گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)لاپتہ افراد کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2500 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی عہدیدار آغا خالد شاہ اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ افراد٬ شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا ہے کہ کیمپ کو ڈھائی ہزار دن گزر گئے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رہنگی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان میںہونیوالے مظالم پر تا حال انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے آواز بلند نہیں کی گئی انسانی حقوق کی تنظیمیں ریاست پر دبائو ڈال کر ان مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں ہونیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز بلند کر رہے ہیں اسی طرح ریاست میں بھی ہونیوالے مظالم کے خلاف اپنا کردا رادا کریں آج بھی لو گوں کی لاشیں پھینکی جا رہی ہے ۔

۔