بچے کی ہلاکت کا مقدمہ حکمرانوں کیخلاف درج ہونا چاہیے٬فرخ جاوید مون

خواجہ آصف بھاگ گیا ٬باقی وزرا بھی بھاگنے کی تیاری کررہے ہیں٬قوم جلد ظالم حکمرانوں سے نجات کا جشن منائے گی٬کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت اوران کی کمیشن اورکرپٹ نظام نے غریبوں کو کنگال اوربدحال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ دو نومبرسے پہلے حکومتی درباریوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا ہے خواجہ آصف دبئی بھاگ گئے اورباقی وزرا بھی بوریا بسترلپیٹ رہے ہیں ظلم اورناانصافی کے دورکا آخری وقت آگیا ہے اور قوم جلد ہی ظالم حکمرانوں سے نجات کا جشن منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میںمعصوم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ پاکستان کے حسنی مبارک اوران کے درباریوں کیخلاف درج کیا جائے ٬غریب عوام کا خون چوسنے والی جعلی جمہوریت کے دن گنے جاچکے ہیں٬چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں وزیراعظم اوران کے درباریوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ ان کوبھاگنے سے روکا جائے ۔