ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو وزیرِداخلہ کی جانب سے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے اور دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو یہاں ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اے ایس آئی فرزانہ بیگم نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود بغیر اجازت منعقد کیے گئے یوتھ کنونشن کے دوران دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی پولیس اہلکار کو ایک خاتون سیاسی کارکن کی جانب سے پتھر کا نشانہ بننے سے بچایا۔
اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خاتون پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہااور کہا کہ خاتون پولیس اہلکار کا پیشہ ورانہ رویہ اور فرض شناسی دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے قابلِ تقلید ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.