ْالخدمت کی جانب سے 300 غریب ہندو خانداونوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم 3واٹر کولر بھی دئے گئے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) الخدمت کی جانب سے 300 غریب ہندو خانداونوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم 3واٹر کولر بھی دئے گئے دیوالی کی خوشیاں بانٹنے آئے ہیں :ڈاکٹر معراج الہدہ احسان اللہ وقاص و دیگر کاخطاب تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام پنچائتی ہال میں دیوالی کے تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی سند ھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدہ صدیقی ٬الخدمت کے مرکزی نائب صدراحسان اللہ وقاص ٬خیر محمد تنیو٬ضلعی امیر عبد الحفیظ بجارانی٬دیدار لاشاری اعجاز میمن ٬غلام حید ر پیر زادہ٬ڈاکٹر شنکر لعل٬مہاراج گوتم گر٬لعل چند ٬ڈاکٹر رام چوہدری٬شلو مل٬مکھی راج کمار٬نارائن داس ٬دیوآنند اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر 300غریب ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف جوڑے تقسیم کئے گئے اور پنچائتی ہا ل ٬شنکر مندر اور درہم گر ہال کے لئے 3الیکٹرک واٹر کولر دیئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدہ صدیقی نے کہا کہ خوشیاں بانٹنے آئے ہیںتحائف کا مقصد محبت کا پیغام دینا ہے ہم سب ایک ہیں جب آپ واٹر کولر سے پانی پیئں گے تو آپکو ہماری محبت یا دآئے گی ۔

متعلقہ عنوان :