شکارپور٬تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف ضلع شکارپورکے صدرمحمد پریل مری اور آغا مولابخش خان پٹھان کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی٬ جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی لکھی در گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں پر مظاہریں نے ٹائروں کو نذر آتش کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پاکستان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے اور پانامہ لیکس میں ملوث ہے اس موقع پر کارکنان نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔

مقرررین نے کہاکہ اسلام آباد میں کارکنان کو گرفتار اور پی ٹی آئی چیف کے رہائشگاہ کا گھیرائوجہموریت نہیں ہے اس موقع پر کارکنان نے کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں دو نومبر کو احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔