شکارپور٬مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ٬ایک زخمی ہوگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:14

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) شکارپورمیں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ناپر کوٹ پولیس نے گذشتہ شب ڈاکو ئوںکے ایک گروہ کو دیکھتے ہی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کردی٬ جوابی فائرنگ میں خطرناک ڈاکو فرید احمد ولد نورو بڈانی جتوئی اورآیل ولد باغ علی جتوئی ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی اللہ ورایو بڈانی جتوئی کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ڈاکوئوں کے دیگر ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوئوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی ڈاکوکوطبی امداد کے لئے شکارپو راسپتال منتقل کردیاہے۔اسپتال انتظامیہ نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیاہے۔پولیس نے ناپر کوٹ تھانے میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :