سندھ کی درس گاہوں کو رقص گاہوں میں تبدیل نہیں ہونے دیا دیا جائے گا ٬ڈاکٹرمعراج الہدیٰ

صوبے میں شراب پر پابندی جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ٬ امیر جماعت اسلامی سندھ کا استقبالیہ سے خطاب

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:13

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) سندھ کی درس گاہوں کو رقص گاہوں میں تبدیل نہیں ہونے دیا دیا جائے گا ٬ سندھ میں شراب پر پابندی جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کی کوششوں کا نتیجہ ہے ٬ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے احمد پیلس ٹنڈوآدم میں فریضہٴْ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬پروگرام میں حجاج کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی٬ انہوں نے کہا کہ حج دراصل اتباع اسوہٴْ حسنہ کا نام ہے ٬ حج کے بعد ایک مسلمان حزب الشیطان سے نکل کر حزب اللہ میں شامل ہوجاتا اور توقع کی جاتی ہے اب وہ اللہ کی رضا اور اسکے دین کی سربلندی میں اپنی زندگی کھپائے گا ٬ حج اللہ رب العزت کی طرف ایک اعزاز ہے جسے وہ بلالے ٬ حج کی سعادت پر جتنا مہربان رب کا شکر ادا کریں کم ہے ٬ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب خانوں پر پابندی کے حکم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی برادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس معاملے پر ہمارے ساتھ تعاون کیا ہمارا ساتھ دیا ٬ انہوں نے حجاجِِ کرام کو کراچی میں سندھ بھر کے ہونے والے ورکرز کنوینشن میں شرکت کی دعوت بھی دی ٬ اس سے قبل جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد عظیم بلوچ ٬ عبدالعزیز غوری ٬ مشتاق احمد عادل اور جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نو منتخب امیر عبدالغفور انصاری نے بھی استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی دین کی سربلندی کیلئے کوشاں ہے ہم فریضہء حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام دوستوں کو جماعت اسلامی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک اقتدار کی باگ ڈورصالح اور با صلاحیت قیادت کے ہاتھوں میں نہیں آجاتی تب تک دین اور اسلام کا غلبہ ممکن نہیں ٬ اور جب اللہ کا دین غالب نہیں آجاتا تب تک نہ کسی کو حقوق مل سکتے ہیں نہ عدل اور انصاف کی فراہمی ممکن ہے ٬ ہم شراب پر پابندی کیلئے نہ جانے کب سے کوشان ہیں لیکن وہ کام نہیں ہو سکا جو سندھ ہائی کورٹ کے جج نے اپنے ایک آرڈر کردیا ٬ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی درس گاہوں کو رقصگاہوں میں تبدیل نہیں ہوں نے دینگے ٬ سندھ کی ثقافت مہمان نوازی ٬اور محبت ہے نہ کہ ناچ گانے کی محفلیں سجانا ٬ اس سے قبل نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ عبدالغفور انصاری نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :