حافظ آباد٬بنگلہ مونامانیکا کے قریب آئل ٹینکر اور ڈمپر کے درمیان تصادم٬ 30ہزار لٹر پیٹرول زمین پر گرکر ضائع ہوگیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:13

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) بنگلہ مونامانیکا کے قریب آئل ٹینکر اور ڈمپر کے تصادم میں 30ہزار لٹر پیٹرول زمین پر گرکر ضائع ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق ایک آئل ٹینکر جس میں 50ھزار لٹر پیٹرول تھا اسے ڈرائیور اصغر علی ولد جمال دین لیکر آرہا تھا کہ بنگلہ مونا مانیکا کے قریب اسے سکھیکی سے پنڈی بھٹیاں جانے والے خالی ڈمپر نمبری LE-3227نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں آئل ٹینکر سے قریبا تیس ہزار لٹر پیٹرول زمین پر گر کر ضائع ہوگیا۔ اس دوران پولیس سکھیکی اور ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پرپہنچ کر کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئے ٹریفک کو بند کروادیا اور ڈمپر کے ڈرائیور محمد عمران ولد اصغر سکنہ خانیوال کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :