پاکستانی شہریوں کی اکثریت نے 1970ء کے مقابلہ میں کل اپنی خاندانی مالی حیثیت کو بہتر قرار دیا ہے۔ گیلپ سروے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستانی شہریوں کی اکثریت نے 1970ء کے مقابلہ میں آج اپنی خاندانی مالی حیثیت کو بہتر قرار دیا ہے۔ گیلپ پاکستان کی طرف سے گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے سروے میں 67 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ان کی خاندانی مالی حیثیت 1970ء کے مقابلہ میں اس وقت بہت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے دوران چاروں صوبوں سے مردوخواتین کی قومی نمائندگی سے سوال کیا گیا کہ 1970ء سے ان کے خاندان کی مالی حیثیت کے بارے میں سوچئے اور بتائیے کہ کیا آپ 1970 ء کے مقابلے میں اپنی خاندانی مالی حیثیت کو آج بہتر سمجھتے ہیں یا یہ حیثیت 1970 میں بہتر تھی یا ویسی ہی ہے جیسی اس وقت تھی۔

اس سوال کے جواب میں 67 فیصد شہریوں نے موجودہ حیثیت کو بہتر قرار دیا جبکہ 15 فیصد کا کہنا تھا کہ 1970ء جیسی ہی اور دو فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔