سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو جدید تربیتی ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی٬ شیخ انصر عزیز

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر و چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی کو جدید تربیتی ادارے میں تبدیل کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 33ویں تربیتی کورس کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈیمی نے کیا تھا۔

تربیتی کوس میں سی ڈی اے اور میئر پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران اور عملہ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی افسران اور عملہ کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربیتی کورس کے بعد سی ڈی اے کی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری٬ شفافیت اور میرٹ آئے گا۔

انہوں نے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کو 27 ماہ میں 33 کورس مکمل کرانے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ اس ادارہ کوجدید ادارہ بنایا جایا گا۔ اس موقع پر کورسز کی تفصیلات پر ٹریننگاکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے کہا کہ گزشتہ 27 ماہ کے دوران 32 پیشہ وارانہ تربیت کورس٬ چار میگا لیکچر اور ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاچکا ہے اور مختلف ڈائریکٹوریٹس کے افسران اور عملہ کو بلاامتیاز تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :