اسلام آباد انتظامیہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پورے شہر بالخصوص بنی گالہ میں موثر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پورے شہر بالخصوص بنی گالہ میں موثر نگرانی کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کی کال دینے کے بعد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب لوگ اکٹھے ہونے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے پیش نظر علاقہ کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے تاکہ لوگوں کے معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔ نگرانی کیلئے لگائے گئے ویجیلنس کیمروں کی چیکنگ کی گئی اور عام آدمی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔