تھانہ فتح جنگ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی٬ 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:04

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) پولیس تھانہ فتح جنگ کے ایس ایچ او محمد کاشف رانا کی نگرانی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ٬ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فتح جنگ کے انچارج کاشف رانا کی نگرانی میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 4 ملزمان ممارز خان ولد احمد خان سکنہ گنگانوالی کے قبضے سے 30 بور پسٹل 3 عدد ضرب رائوند٬شیر بادشاہ ولد اقبال شاہ سکنہ صدکال کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 10 عدد رائوند٬ملزم عبدالرحمن ولد محمد رمضان سکنہ محلہ ریلوے سٹیشن روڈ سے تیس بورپسٹل معہ 5 عدد رائوند اور عدنان شاہ ولد شیر بادشاہ سکنہ محلہ کشمیریاں کے قبضے سے 30بور پسٹل اور 10 عدد رائوند برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں الگ الگ مقدمات درج کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا ہے ۔

dst/faa/mhn/rhn 1840

متعلقہ عنوان :