موٹر وے پولیس سوہاوہ بیٹ 6 کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا اہتمام

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:04

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) موٹر وے پولیس سوہاوہ بیٹ 6 کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم و واک کا انعقاد کیا گیا ٬ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نارتھ زون کی ہدایت پر زیر نگرانی نعیم حیات ٹوانہ سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 زیر قیادت سی پی او /ڈی ایس پی عبدالروف قریشی گزشتہ روز روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈمن آفیسر ملک امیتاز اور آپریشنل آفیسر بلال احمد نے سکول طلباء ٬ رکشہ ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں میں روڈ سیفٹی کے متعلق پفلٹ تقسیم کیے اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات کے متعلق بریف کیا٬ آگاہی مہم کا آغاز میلاد چوک سے ہوا جہاں سکول طلباء کے علاوہ اہلیان سوہاوہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آگاہی مہم کی واک ایک بہت بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گئی ٬ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں ہیلمٹ کے استعمال٬ روڈ سیفٹی ٬رکشہ ڈرائیوروں کو سروس روڈ پر چلنے اور دیگر ضروری ہدایات درج تھیں٬ریلی مین جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے موٹر وے آفس سوہاوہ میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر ایڈمن آفیسر ملک امتیاز اور آپریشنل آفیسر بلال احمد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ جی ٹی روڈ پر ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیائع ہو رہا تھا موٹر وے پولیس نے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے سیمنارز ٬ سکولوں اور کالجز میں تقریبات بھی منعقد کروائیں جس کے ثمرات اب مل رہے ہیں اور ہیلمٹ کے استعمال کی وجہ سے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیائع کا ریشوں پہلے سے بہت کم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیور انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں انہوں نے رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ روڈ پر ٹریفک کے بڑھاؤ کو کم کرنے کے لئے موٹر وے پولیس سے تعاون کرتے ہوئے سروس روڈ کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیںانہوں نے کہا کہ رکشہ کو جی ٹی روڈ پر چلانے سے نہ صرف روڈ پر ٹریفک کا رش بڑھ جاتا ہے بلکہ روڈ حادثات میں بھی اضافہ کا سبب بنتا ہے جس سے قیمتی جانیں ضا ئع ہوتی ہیں٬ پیدل چلنے والوں کو بھی روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

dst/faa/mhn/rhn 1840

متعلقہ عنوان :