Live Updates

پنجاب حکومت کا تحریک انصاف لائرز ونگ کے ممبر شاہد نسیم ایڈووکیٹ کے خلاف پنجاب بار کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف لائرز ونگ کے ممبر شاہد نسیم ایڈووکیٹ کے خلاف پنجاب بار کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد نسیم ایڈووکیٹ نے جمعہ کے روز وکلاء کے احتجاج کے دوران لاہور ہائیکورٹ چوک میں راہ گیروں کو تھپڑ مارے تھے اور شہریوں کی تذلیل کی تھی۔ پنجاب حکومت شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکیل کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے پیر کے روز پنجاب بار کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی۔ اس سلسلہ میں قانونی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ راہگیر بچوں کو سکول سے لیکر گھر جارہا تھا کہ شاہد نسیم ایڈووکیٹ نے اُسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ (بخت گیر)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات