پاکستان بار کونسل نے اپنا اجلاس ملتوی کردیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان بار کونسل نے اپنا اجلاس ملتوی کردیا۔ یہ اجلاس 2نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے منعقد کیا جانا تھا۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس لاہور ہائیکورٹ بار روم میں منعقد ہونا تھا۔ پاکستان بار کونسل کے جنرل باڈی اجلاس کے ملتوی کئے جانے کی وجہ ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال بتائی گئی۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :