پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے پُرامن کارکنان پر پولیس کے ذریعے تشدد کروا یا گیا ٬ جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے‘ رانا عبدالسمیع

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے پُرامن کارکنان پر پولیس کے ذریعے تشدد کروا یا گیا جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اُتنا ظلم کریں جتنا کل کو برداشت کر سکیں ٬ نواز شریف نے آج ثابت کر دیا کہ واقعی ہی انہوںنے آمر کی گود میں پرورش پائی ہے ٬ کارکنوںاورخواتین پر تشدد اور گرفتاریاںآمریت کی بدترین مثال ہے ۔

جمہوریت کی چمپئن ہونے کی دعویدار (ن) لیگ کی حکومت نے لا قانونیت اور تشدد میں آمریت کوبھی مات دیدی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ٬ حکومت کے پاس جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی لیکن وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اپنے عزم سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں دھکیل سکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک میں عوام بھی شامل ہو چکے ہیں ٬ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں انہیں ہر صورت خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :