پانامہ لیکس کا معاملہ عدالتوں میں ہے احتجاج کرنے والوں کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے٬ نواز شریف

عمران خان کو کے پی کے حکومت ہماری وجہ سے ملی٬میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالتوں میں ہے احتجاج کرنے والوں کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے٬ عمران خان کبھی جیل کا منہ نہیں دیکھا جدوجہد کیا کریں گے٬ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعظم نواز شریف نے پھول نگر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان میں نامانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں٬2014میں سی پیک منصوبہ دھرنے والوں کی وجہ سے لیٹ ہوا٬ چینی صدر 8ماہ پہلے اجاتے تو آج یہ منصوبے مکمل ہو جاتے٬ منصوبے جلد مکمل ہوتے تو بجلی بحران 2017میں ختم ہو جاتا٬ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے٬ پانامہ لیکس کا فیصلہ عدالت کرے گی٬ احتجاج کرنے والے عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں٬ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کے پی کے حکومت ہماری وجہ سے ملی٬ عمران خان پر بات پر سڑکوں پر کرنا چاہتے ہیں٬عمران خان مترف ریفرنڈم میں پرویز مشرف کو ووٹ دیا٬ عمران خان نے کبھی جیل نہیں دیکھی جدوجہد کیا کریں گے٬ ہم نے عدلیہ کے لئے جدوجہد کی عمران خان سپریم کورٹ کو بھی نہیں مانتے۔

( وقار)