جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے زیر اہتمام دارالقر آن پنج پیر ضلع صوابی میں سالانہ اجتماع عام جاری

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) جماعت اشاعت التوحید والسنت پاکستان کے زیر اہتمام دارالقر آن پنج پیر ضلع صوابی میں سالانہ اجتماع عام دوسرے روز بھی جاری رہا ہزاروں کی تعداد میں علماء اور عوام نے بھر پور انداز میں شرکت کی یہ سہ روزہ اجتماع آج اتوار کی صبح گیارہ بجے اشاعت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری کی دُعا سے اختتام پذیر ہو گا آخری نشست سے ملک کے سیاسی زعماء اور علماء کے علاوہ مولانا محمد طیب خصوصی خطاب کرینگے اجتماع سے مولانا نور الحق ٬ مولانا سعید الرحمن الخطیب آف اوگی ٬ مولانا مفتی سراج الدین اور دیگر جید علماء نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ علماء حق مولانا محمد طیب طاہری کی قیادت میں حضرت شیخ مولانا محمد طاہر مرحوم کا دینی مشن کو جاری و ساری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ قر آن ہی سے نہ صرف اُمت کا اصلاح ممکن ہے بلکہ ساری دنیا میں امن اور خوشحالی بھی قر آن ہی کے ذریعے آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ علماء قرآن و سنت مسلمانوں تک پہنچانے کے لئے اپنے اس اُمت کو جاری رکھے اور پورے معاشرے میں قر آنی دروس کو جاری و ساری رکھیں انہوں نے کہا کہ قر آن و سنت پر عمل کر نے ہی سے مسلمان دُنیا و آخر ت دونوں جہانوں میں فلاح پا سکتا ہے انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی اصلاح اور قر آن وسنت سے روشناس کرانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں اور اپس میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم رکھیں #

متعلقہ عنوان :