آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ٬انتظامی امور کیلئے کمیٹی قائم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:48

کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) کھپرو آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میرپورخاص ریجن کے صدر فیصل حسین زئی اور ضلع سانگھڑ کے صدر علی ڈنو شر جنرل سیکریٹری احمد علی رند کی سربراہی میں کھپرو میں پرائیوٹ اسکول کے مالکان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان اور پرنسپل نے شرکت کی کھپرو تحصیل میں انتظامی امور کے لئے کمیٹی قائم کی گئی جس کا سرپرست اعلیٰ رتن کمار کھتری اور ممبران مکیش پوری٬ محمد یوسف کیریو٬ احسن بیکانیری اور پریس سیکریٹری ارشد حسین بروہی کو منتخب کیا گیا