باجوڑایجنسی٬ممتازقبائلی رہنماملک عبدالعزیزپی ٹی آئی میںشامل

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:48

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2016ء) ممتاز قبائلی رہنماء ملک عبدالعزیز آف بدان تحریک انصاف میں شامل٬ تحریک انصاف باجوڑایجنسی کا ایک شمولتی تقریب تحصیل واڑہ ماموند کے علاقہ بدان میں زیر قیادت ڈاکٹر خلیل الرحمن منعقد ہوا۔ تقریب میں تحصیل واڑہ ماموند کے سابقہ صدر ملک راحت اللہ ٬ ڈاکٹر جہانزیب ٬ ریاض خان ٬ آئی ایس ایف کے صدر اسحاق ضیاء اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیل الرحمن نے کہا کہ ملک عبدالعزیز کی شمولیت سے پی ٹی آئی واڑہ ماموندمیں ایک بہت بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مشن اور مقصد قبائلی علاقوں سے انگریز دور کا فرسودہ نظام ختم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف فاٹا سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کریگی ۔انہوں نے کہا کہ 2نومبر کے دھرنے میں باجوڑایجنسی سے ہزاروں افراد کا قافلہ شرکت کریگا۔ ملک عبدالعزیز نے کہا کہ عمران خان کی نظریے سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی اور پارٹی کیلئے کسی بھی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ یادرہے کہ ڈاکٹر جہانزیب اور اسحاق ضیاء نے ملک عبدالعزیز کے پی ٹی آئی میں شمولیت میں اہم کردار اد اکیا۔