ْپیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گنداخہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی مظاہرہ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 18:40

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اکتوبر2016ء)پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گنداخہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گنداخہ کی جانب سے ضلع جعفرآباد کے صدر محمد قاسم جمالی کی قیادت میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب گنداخہ پہنچی جہا ں پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی پیرامیڈیکس نے ہاٹھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں نعرے درج تھے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد قاسم جمالی ٬اکبر جمالی٬سکندر علی٬یاسین جمالی٬صالح مینگل٬فضل محمد٬عبدالستار٬توقیر جمالی٬خورشید جمالی میر حسن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرے چارٹر آف ڈیمانڈ ہمارا حق ہے اور اس سلسلے میں ہم پیچھے ایک اینچ بھی نہیں ہٹیں گے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم کیا جائے دوسری صورت میں صوبائی سطح پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔